دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر بریندر سنگھ نے کہا کہ دیہی ترقیات کی وزارت نے اپنے اہم پروگرام مہاتما گاندھی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ کے نفاذ کے سلسلے میں ریاستوں کو 12,230کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔
انہوں نے
یہ بھی بتایا کہ اس رقم کے اجراء سے گذشتہ مالی سال (2015-16)کے لیے ریاستوں کی زیر التواء اجرت کی ذمہ داری کو نمٹایا جائے گااور نئے مالی سال (2016-17) کے دوران مذکورہ پروگرام کو چلانے میں ریاستوں کے لیے معاون ہوگی ۔